ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان نے کابل سفارت خانہ سے عملہ کو بحفاظت نکالا، فضائیہ کے خصوصی جہاز سے وطن واپسی

ہندوستان نے کابل سفارت خانہ سے عملہ کو بحفاظت نکالا، فضائیہ کے خصوصی جہاز سے وطن واپسی

Tue, 17 Aug 2021 12:35:19    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستان نے افغان دار الحکومت میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے عملہ کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ انہیں خصوصی جہاز کے ذریعے ہندوستان لایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں انسانی بحران کے درمیان ہندوستان نے یہ کامیابی حاصل کی۔ ہندوستانی فضائیہ کی خصوصی پرواز کے ذریعے افغانستان میں ہندوستانی سفارت خانہ کے ملازمین واطن واپس لوٹے۔

دراصل، افغانستان میں پیر کے روز فضائی حدود کو بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد پروازوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی تھی۔ تاہم اس کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد ہندوستان نے اپنے شہریوں اور دیگر افراد کو وطن واپس لانے کا عمل شروع کیا۔ تقریباً 10 بجے انڈین ایئرفورس کی سی-17 کی فلائٹ دہلی پہنچ بھی گئی۔ اس میں افغانستان میں ہندوستانی سفارت کار رودیندر ٹنڈن بھی موجود تھے۔

اس سے پہلے وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی تھی کہ اسپیشل ایئرفورس فلائٹ کے ذریعے افغانستان میں ہندوستانی سفارت کار، دیگر عملہ اور آئی ٹی بی پی جوانوں کو ہندوستان لایا جا رہا ہے۔

کابل میں تعینات آئی ٹی بی پی کے تقریباً 100 جوانوں نے فضائیہ کے جہاز کے ذریعے پرواز بھری۔ کابل میں تعینات آئی ٹی بی پی کے 100 جوان فضائیہ کے ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ سی-17 میں ہندوستان کے لئے اڑے۔ یہ ایئرکرافٹ غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پر لینڈ کرے گا۔ اس سے پہلے پیر کے روز بھی آئی ٹی بی پی کے 50 جوان ملک واپس لوٹ چکے ہیں۔


Share: